ایم کیو ایم اور ق لیگ میں روڈ میپ طے پا گیا، فیصلے کا اعلان عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل کیا جائے گا

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ق نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیا جبکہ ایم کیو ایم اور ق لیگ میں روڈ میپ طے پا گیا۔ ۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے دونوں میں اتفاق کیا گیا ہے کہ معاملات سبوتاژ نہ ہو جائیں اسلئے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان او آئی سی کانفرنس کے بعد کیا جائے۔

دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا پہلے اعلان کیا تو او آئی سی کانفرنس متاثر ہو سکتی ہے ۔ حمایت کا اعلان عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل کیا جائے گا ۔ملاقات میں یہ اتفاق بھی کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہے گی ۔ذرائع کے مطابق ق لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ۔یقین دلایا گیا ہے کہ جو وعدے کیے گئے ان کی پاسداری کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close