حکومت کا اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کاایک سال رہ گیا اس وقت عدم اعتماد کا کوئی فائدہ نہیں، اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج طلب کر سکتا ہوں، بلاول کے علاوہ کسی کو سکیورٹی چاہیے توبتائے، اس دوران ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لانے کی کوئی وجہ بتائے، دولت کا آخری انجام دیکھنا ہے تو آصف زرداری اور نوازشریف کو دیکھ لیں،

لوٹی ہوئی دولت ان کے لیے عذاب بن گئی ہے، دنیا میں اس سے بڑی بے وقوف اپوزیشن نہیں دیکھی،حکومت کا ایک سال رہ گیا اس وقت عدم اعتماد کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 15تاریخ کے بعد سیاست شروع ہو رہی ہے، ہاسٹل میں یہ انصار الاسلام کے ڈنڈا بردار لے آئے، کہتے ہیں ہم نے اپنے ایم این ایز کی حفاظت کرنی ہے، اس دوران ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close