قومی اسمبلی میں ہماری اکثریت کم ہے، اسپیکر اسد قیصر کے اعتراف نے پارٹی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایوان میں حکمران تحریک انصاف کی عددی اکثریت کے کم ہونے کا اعتراف کر کے پارٹی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعتراف کیا کہ ہاؤس میں ہماری بہت کم اکثریت ہے، جس کی وجہ سے ہمیں قانون سازی میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان کا جتنا درد ہے یہاں رہنے والوں کو اتنا نہیں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی پوری دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں، ہماری معیشت بیرون ملک پاکستانیوں کی وجہ سے چل رہی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کا بل پاس کروایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close