وزیراعظم عمران خان آج جے 10 سی لڑاکا طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان آج پاک فضائیہ میں جدید ترین لڑاکا طیارے جے 10 سی کی شمولیت کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کامرہ کا دورہ کرینگے جہاں وہ جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کرینگے۔ںجے ٹین سی لڑاکا طیارے چند روز قبل چین سے پاکستان پہنچے ہیں۔ جے ٹین سی لڑاکا طیارے 23 مارچ کی پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ میں بھی حصہ لیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان آج دِیر کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم نماز جمعہ کے بعد دِیر پہنچیں گے….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close