اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ جو خطہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے بعد گورنرہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں آزادی کا وقت قریب آگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی کا
وقت آگیا ہے، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اپوزیشن کی سیاسی موت قرار دے دیا۔وزیراعظم نے ایک بار پھر چیئرمین پیپلز پارٹی کی اردو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری خدا کا واسطہ ہے بلاول کو اردو تو سکھا دو، 15 سال ہو گئے ہیں اسے ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ بارش آتا ہے یا آتی ہے، میں نے دو سال میں انگریزوں کو اردو سیکھتے دیکھا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وہ کام کیا جس کے لیے میں اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں، ایک کہاوت ہے کہ جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی جانب دوڑتا ہے اور عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں