کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان میں آج صبح کا آغاز زلزلے کے جھٹکوں سے ہوا۔ سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چاغی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔ اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چاغی میں آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی پیمائش کرنے والے مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز دالبندین سے 62 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں