اسلام آباد (پی این آئی) بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے آنے والے لانگ مارچ کے اختتام پر پیپلز پارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام 4 بجے سے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا۔ اجازت نامے کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے،
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انتظامیہ نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچادئیے ہیں، پارلیمنٹ اور شاہراہ دستور جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں