لاہور (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام ف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی زرداری ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات ہوئی جس میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے وقت کا فیصلہ کیا گیا۔
اس اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب بھی شریک تھے۔اس اہم ملاقات کے بعد جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اکرم درانی نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں ساری صورت حال واضح ہوجائے گی۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جو فیصلہ ہوا ہے اس کے حوالے سے قائدین کو آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں