اسلام آباد (پی این آئی )وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ایمپائر نیوٹرل ہے جو اچھی بات ہے،اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوئی تو کہہ دے گی تھرڈ امپائر آگیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی ،عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق کوئی انہونی ہوئی تو عمران خان مزید سرگرم ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے ہمارے بندے پورے ہیں ،سارے بندے تو اللہ کےہیں،
اپوزیشن کو عدم اعتماد کے لیے 172 لوگوں کو لانا ہے۔عدم اعتماد ناکام ہوگئی تو یہ کہیں گے تھرڈ امپائر آگیا۔اپوزیشن والے بتائیں آپ ملک کو کس طرح چلائیں گے ؟ان کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام مشکلات سے باہر نکلیں گے۔عمران خان کے لیے یہ تحریک اطمینان ہوگی ۔عمران خان ان سب کو ایک ہی ٹوکرے میں بند کردیں گے۔جیلوں سےبچنےوالےجلدقانون کےدائرےمیں ہوں گے۔میری ذاتی رائے ہے کہ بات چیت کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کسی مارچ سے
کوئی مسئلہ نہیں ،مناسب جگہ کا انتخاب کریں۔پیپلزپارٹی نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے لانگ مارچ کا راستہ بدلا جو اچھی بات ہے۔ہم لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ 22،23اور 24مارچ کو مقامی تعطیل ہوگی ،23مارچ کو تاریخی پریڈ ہوگی ، فلائنگ مارچ ہوگا،جلد جے 12 بھی آئے گا ،22سے 24 مارچ تک وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی جس دوران تعطیل ہوگی ، 25یا 26 مارچ کو عدم اعتماد ہوگی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا عدم استحکام سے دوچار ہے ،
دنیا میں عالمی جنگ کے خطرات ہیں اپوزیشن کیا کررہی ہے؟اپوزیشن میں اتنی عقل نہیں کہ وہ حالات کے تقاضوں کو سمجھے۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ پشاور دھما کے کے 6ملزمان تک پہنچ گئےہیں،ہم نے بڑا نیٹ ورک گرفتا ر کیاہے۔طالبان نے کہا کہ ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں