پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس راشن اسکیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے جبکہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی۔دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے خط لکھنے پر شدید تنقید کرتے

ہوئے کہاہے کہ کیا ہم آپ کے غلام ہیں جو کہیں گے وہ ہم کر لیں گے؟،نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک میں زندہ ہوں، اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا،ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کو جانیں گئیں اور ملک کو 100 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا، کیا یورپی سفیروں نے ہمارا شکریہ ادا کیا جو کچھ ہم نے ان کیلئے کیا؟، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں جو خط آپ نے ہمیں لکھا ہے کیا وہ آپ نے بھارت کو بھی لکھا ہے؟،

ماضی کے حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آئی جب ڈرون حملوں میں ہمارے شہری مر رہے تھے؟ دونوں ڈاکو اپنے پیسے بچانے کیلئے خاموش رہے،ہمارے بے قصور لوگ ڈرون حملوں میں مرتے رہے،اگر کسی نے پاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی ائیر فورس کو کہوں گا ڈرون کو گرا دے،تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر چوروں کیساتھ جو کروں گا اس کیلئے وہ تیار ہوجائیں،لندن کے بھگوڑے سے پیسہ واپس ملا تو پیٹرول کی قیمت آدھی کردوں گا،شہباز شریف کو

گرفتار کرنا ہے تو مقصود چپڑاسی کو سامنے لے آئیں،، آصف زرداری، نئی بیماری، سابق صدر کی لوٹ مار پر فلمیں بن چکی ہیں،فضل الرحمان دین کے نام پر پیسے بناتے ہیں،شرم آنی چاہیے،25 سال قبل ان کا مقابلہ کرنے آیا تھا جب تک جسم میں خون ہے مقابلہ کروں گا۔اتوار کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پٹرول پر 10 روپے اور بجلی پر 5 روپے کم کیے اس لیے کہ اس بار ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا جس قدر ٹیکس جمع ہوتا رہے گا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے،لندن میں بیٹھے ہوئے بھگوڑے سے اگر پیسہ واپس آگیا تو پیٹرول ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں