سیاسی سرگرمیاں تیز، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اجلاس آج اسلام آباد میں ہوں گے، ایجنڈا سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ جوابی طور پر وزیراعظم عمران خان بھی خم ٹھونک کر میدان میں نکل آئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف مجوزہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی کے جواب میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور بلدیاتی انتخابات پر بھی مشاورت ہوگی، پی ٹی آئی کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے بھی اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چک شہزاد میں واقع سیکریٹریٹ میں شام 6 بجے ہوگا، جس کی صدارت پارٹی صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close