میلسی (پی این آئی)کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ جو آپ کہیں گے، وہ ہم کریں گے،ماضی میں ہمارے حکمران خاموش رہے اور معصوم پاکستانی ڈرون حملوں میں مرتے رہے،جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں ، امن میں سب کا ساتھ دیں گے، وزیراعظم کی میلسی جلسے سے خطاب میں یورپی یونین اور مغربی ممالک پر تنقید۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یورپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کہ جو خط آپ نے پاکستان کو لکھا ہے کیا آپ نے وہی خط بھارت کوبھی لکھا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے نیٹو کی مدد کی اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ان کا ساتھ دیا، لیکن پاکستان کو بدلے میں کیا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی80ہزار جانیں اس جنگ کی نظر ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شکریہ ادا کرنے کے بجائے افغانستان کے خلاف جنگ میں اپنی ناکامی پر بھی انہوں نے پاکستان کو ذمہ داری ٹھہرایا۔وزیراعظم نے یورپی یونین سے سوال کیا کہ بھارت نے کشمیر کا سٹیٹس ختم کیا، کیا آپ نے بھارت سے رابطہ کیا؟وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین کے سفیروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قبائلی علاقہ اجڑ گیا۔
نقل مکانی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو بھگوڑا غیر ملک میں بیٹھا ہے، جس دن اِسے پاکستان واپس لے آئے تو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو بھگوڑا غیر ملک میں بیٹھا ہے، جس دن اِسے پاکستان واپس لے آئے تو پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی ہو جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ملک میں 40سال میں سب سے زیادہ مہنگائی آئی ہے، لیکن آج کی یہ مہنگائی پیپلز پارٹی کے دور کی مہنگائی سے کم ہے۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی ترمیم لانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رنگ فینسنگ بجٹ کے علاوہ 500 ارب روپے کے مزید فنڈز بھی خرچ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے لیے مزید 500 ارب روپے مختص کرنے اور اسے الگ صوبہ بنانے کے لیے جلد قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لانے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان انہوں نے میلسی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔ جلسہ گاہ میں کارکنان اور مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں