پاکستان 27 میں26 شرائط پوری کرکے بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار

پیرس(پی این آئی) عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نگراں ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے حالیہ اجلاس میں بھی پاکستان کو 27میں سے26شرائط پوری کرنے کے بعد بھی آئندہ اجلاس تک گرےلسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔روزنامہ جنگ میں رضا چوہدری، مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیاہےکہ دہشتگردی کیخلاف قانون ساز ی کی گئی مگرپولیس کی تفتیش میں فقدان کے

باعث مجرموں کوعدالتوں سے سزائیں نہیں ہوئیں ، پاکستان تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنائے، تاہم دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی گئی ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس یکم مارچ سے 4مارچ تک پیرس میں جاری رہا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نےاعلان کرتے ہوئے

کہا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 2018کے ایکشن پلا ن کے 27میں سے 26نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے جبکہ پاکستان دوسرے ایکشن پلان کے 6میں سے 5 نکات پر بھی عملدر آمد کرلیا ہے،پاکستان کو دونوں ایکشن پلانز میں سے ہر ایک پر عمل کرنا ہو گا جس سے گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار ہوگی۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بات کرتے ہوئے تصدیق کی اور کہا کہ اب اسلام آباد کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت نامزد سینئر رہنماؤں کے

خلاف تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کی طرف تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔پاکستانی حکام نےزور دیکر کہاکہ بیک وقت دو مختلف ایکشن پلان پر عمل کرنا غیر معمولی ہے ۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ 2018 سے تمام تکنیکی بنیادوں پر پیشرفت کے عزم کے باوجود اسلام آباد کو گرے لسٹ میں رکھنے کی صرف سیاسی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ بیان میں

مزید کہا گیا کہ جون 2021 کے بعد سے پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے اقدامات کیے ہیں،ایف اے ٹی ایف کے اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قانون ساز ی کی مگر سزائیں نہیں ہوئیں۔دہشت گردی کے خلاف پولیس کی تفتیش کے فقدان کے باعث عدالتوں سے سزائیں نہیں ہو رہیں، پاکستان تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنائے،پاکستان ممکنہ طور پر جون تک گرے لسٹ میں رہے گا ،اعلامیہ میں پاکستانی اقدامات کی تعریف بھی کی گئی مگر مطلوبہ ہدف کے حصول پرزور دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close