کئی دنوں کی شدید زمینی اور فضائی جنگ کے بعد روس اور یوکرین عارضی جنگ بندی پر متفق ہو گئے

ماسکو (پی این آئی) کئی دنوں کی شدید زمینی اور فضائی جنگ کے بعد روس اور یوکرین انسانی امداد کے لیے عارضی جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، دونوں کی جانب سے جنگ زدہ علاقہ چھوڑنے والوں کو بھی راستہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ یوکرین کے خلاف روسی کارروائی کے آغاز سے اب تک دونوں جانب سے یہ پہلی پیش رفت ہے، روس اور یوکرین کے مذاکرات اگلے ہفتے پھر ہوں گے۔ اس حوالے سے روسی مندوب کا کہنا ہے کہ بات چیت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، شہریوں کے انخلاء پر ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے۔

ںروس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق سے چند لمحے تک کارروائیاں جاری رہیں۔ روس کی مبینہ شیلنگ سے یوکرین کےشہر اینیرہوڈر میں واقع ملک کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی جس سے پلانٹ کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ یوکرینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ میں دھماکا ہوا تو چرنوبل سے 10 گنا زیادہ تباہی ہو گی۔ یوکرینی شہر چرنیہیف پر روسی حملے میں ایک عمارت تباہ ہوگئی، جبکہ 33 افراد ہلاک ہو گئے۔یوکرین کی بندرگاہ پر حملے میں 2 کارگو جہازوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،

جبکہ ایک بنگلا دیش کا جہاز بھی تباہ ہو گیا جس کے عملے کا ایک رکن ہلاک ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close