پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اس کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے انسدادِ سب میرین یونٹ نے یکم مارچ کو بھارتی کلاوری کلاس آبدوز کا سراغ لگایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کا بھارتی آبدوز پکڑنے کا گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا جانا پاک بحریہ کی مستعدی اور عزم کا عکاس ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close