اسلام آباد ) پی این آئی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کے خطاب سے قبل اعلان کردیا۔روزنامہ 92میں شائع رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کااعلان کرینگے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کی جائیگی،بی اے پاس بے روزگارنوجوانوں کو10ہزاروپے ماہانہ وظیفہ دیاجائیگا،پٹرول کی قیمت میں اب اضافہ نہیں ہوگا،حکومت سبسڈی دے گی،
عالمی منڈی میں قیمت گرنے سے پٹرول کی قیمت مزیدگرے گی۔علاوہ ازیں پرویز خٹک نے نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی چور بھی شور مچا رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے ، یہ عالمی مسئلہ ہے کورونا کے باعث پوری دنیا ڈیڑھ سال تک لاک ڈاؤن سے دوچار رہی ،جب دنیا کھل گئی تو دنیا بھر میں رسدکم اور مانگ زیادہ بڑھ گئی جس کے باعث مہنگائی آگئی، پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا چالیس سال سے
ملک کو لوٹنے والے عمران خان کو نا لائق کہہ رہے ہیں، یہ چور بھی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، ان کرسی چوروں نے آ ئی ایم ایف سے اربوں کھربوں ڈالر کے قرضے لئے ،ان چوروں کے سود اور قرضوں کی قسطیں ہم ادا کر رہے ہیں، ان چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہونگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں