لاہور (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کی کوششیں کامیاب ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں اور مسلم لیگ ن بھی چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر تیار ہوگئی ہے، ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی کرسی دینے کی تائید کردی یے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت سےجان چھڑانے کیلیے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مسلم لیگ ق کو دیا جانا ممکن ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا ممکن ہے، لیکن حتمی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے چوہدری برادران نے پیپلز پارٹی سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگی یے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں