روس کا یوکرین پر حملہ، امریکہ کا پاکستان سے رابطہ، کیا بتایا گیا؟

واشنگٹن (پی این آئی) روس کے ہمسایہ ملک یوکرین پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں امریکہ نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے،

جمہوری پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس پر باور کرائے کہ عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے بچا جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ وزیراعظم عمران خان روس کے صدر پیوٹن سے آج اہم ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر بات ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں