یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے یکم مارچ سے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہو گیا،یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 15 فیصد بڑھے گی،وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الانس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ نے کہاہے کہ گریڈ1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الانس ملے گا،پہلے سے ہی 100 فیصد یازیادہ الانس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے،وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close