اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا معاملہ تیزی سے آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک میں ق لیگ کی حمایت کے حصول کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیے پر مدعو کر لیا ہے، اس سلسلے میں اہم ترین ملاقات آصف زرداری اور پرویز الٰہی کے درمیان آج بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الٰہی بھی شریک ہوں گے، سابق صدر آصف زرداری سے ق لیگ کی قیادت کی پہلے ایک ملاقات ہوچکی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری نے چوہدری برادران سے عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا، ق لیگ نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی پارٹی مشاورت کی تھی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی مشاورتی اجلاس میں پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں