آصف کی شہباز شریف سے ملاقات آج ہو گی، ایجنڈا لیک ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کے ساتھ ملاقات آج ہو گی۔ ملاقات میں ملکی سیاست سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بھی ملاقات کی تھی جس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلیے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔

جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر بھی دونوں اپوزیشن رہنماؤں نے تفصیلی گفتگو کی جبکہ مزید صلاح مشورے اور معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات آج ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close