’ آل اِز ویل‘ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو پیغام دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزيشن کی تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے پرمشاورت ہوئی۔ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ’آل از ویل‘ کا پیغام دیا اور کہاکہ تحریک عدم اعتماد پر کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

اب اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں گھبرانا نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بعض وفاقی وزرا کی ٹاک شوزمیں عدم شرکت کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ وزرا کو ٹاک شوز میں جا کر حکومتی پالیسی کا دفاع کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ معاشی اشاریے بہتر ہیں لہٰذا عوام کو اپنی کارکردگی سے متعلق اعدادوشمار سے آگاہ کریں اور حکومتی کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close