میڈیا آرڈیننس، ایم کیو ایم نے حکومت کی حمایت سے معزرت کر لی

کراچی (پی این آئی) آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کے عمل میں ایم کیو ایم نے حکومت کی حمایت سے معزرت کر لی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی حمایت نہیں کی جاسکتی جہاں پارلیمنٹ ہو وہاں آرڈیننس سے کام چلانا حکومت کی شکست ہے۔ ایم کیو ایم کے تحت بہادرآباد میں مہاجر نوجوانوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے نوجوان کو تنظیم کے لیے بے غرض کام کرنے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تنظیم میں ایک دوسرے کے لیے قربانی کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں، اجتماعی مقصد کے لیے قلم کو بطور ہتھیار اٹھانا پڑے گا۔ بعد

ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کے میڈیا سے متعلق آرڈیننس حکومت کے لیے مسائل پیدا کردیگی ایم کیو ایم اس آرڈیننس کی حمایت نہیں کرے گی۔ کراچی میں امن و امان سے متعلق خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صحافی اطہر متین کے قتل کا مقدمہ سندھ حکومت کے خلاف درج ہونا چاہیے جب تھانے فروخت ہوں گے تو جرائم بڑھیں گے عدلیہ کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close