ایل این جی کے دو کارگو منسوخ، گیس کا بحران گرمیوں میں بھی برقرار رہے گا، سوئی ناردرن نے خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی) اس سال گیس کا بحران گرمیوں میں بھی برقرار رہے گا۔ عوام کا کہنا ہے کہ سردی تو جانے لگی ہے لیکن گیس بحران جانے کا نام نہیں لے رہا، اس کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ایک بار پھر مارچ میں پاکستان کے دو ایل این جی کارگو منسوخ ہوگئے ہیں جس کے باعث ملک میں گیس کا بحران رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اسپاٹ خریداری کیلئے ہنگامی ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔ںپیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی ٹینڈر دو عالمی کمپنیوں نے منسوخ کیے ہیں، دونوں کمپنیوں سے پاکستان کے ایل این جی سپلائی کے طویل مدت کے معاہدے ہیں۔ میڈیا برپورٹس کے مطابق منسوخ کیے گئے ایل این جی کارگوز کی ڈلیوری دو سے تین مارچ اور دس سے گیارہ مارچ تک ہونا تھی۔ اس حوالے سے محکمہ سوئی سدرن گزشتہ ہفتے خبردار کرچکا ہے کہ اس بار گرمیوں میں بھی گیس کا بحران رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں