تیاریاں عروج پر، وزیراعظم عمران خان اج رابطہ عوام مہم کا آغاز پنجاب کے کس شہر سے کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں آج وزیراعظم عمران خان پنجاب کے شہر منڈی بہاءالدین میں جلسہ عام سے خطاب کر کے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔ منڈی بہاءالدین کے قائداعظم اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے کے انتظامات جاری ہیں۔ جلسہ گاہ میں پینا فلیکس، بینرز اور ہورڈنگ بورڈز لگادیئے گئے ہیں، وزیراعظم کے دورہ منڈی بہاءالدین پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close