وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کُن حکمت عملی تیار کر لی، کیا کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے متحدہ حزب اختلاف کی جانب سے متوقع تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے اور اپنی اتحادی جماعتوں کی فرمائشیں پوری کرنے اور انہیں خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا، اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے اور ان کے اطمینان کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت کے باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات فوری دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اور آئندہ چند روز میں حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس متعلق وزیر اعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ بی اے پی، ایم کیو ایم و دیگر اتحادیوں نے حکومت سے وزارت کا مطالبہ کر رکھا ہے اس لیے امکان ہے کہ اب سنجیدگی سے ان مطالبات پر توجہ دی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close