کراچی(پی این آئی)اسٹیٹ بینک نے ٹیئرون کے ہاؤسنگ قرضوں پر شرح سود میں کمی کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق 1 سے 5 سال کے قرضوں پر شرح سود 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد، 6سے 10 سال تک کے قرضوں پر شرح سود 5 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد، 11 سے 15 سال کے نیفڈا کے ہاسنگ لونز 5 فیصد شرح سود پر ملیں گے جبکہ 15 سے 20 سال کے ہاسنگ لونز پر شرح سود کائبور پلس 2.5 فیصد ہوگی۔مرکزی بینک کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے
پراجیکٹس میں اضافے کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق میرا گھر میرا پاکستان اسکیم کے تحت اب تک بینکوں کو 276 ارب کی درخواستیں مل چکی ہیں اور بینک اب تک 117 ارب روپے کے قرضے جاری کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 130ارب روپے کی 35،420 درخواستوں کی منظوری دی جاچکی ہے، اب تک 13،407 درخواست دہندگان کو 46 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، ہفتہ وار7 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں
، 4 ارب روپے منظور اور2 ارب روپے ہر ہفتے تقسیم کیے جا رہے ہیں ، 1.4 ٹریلین روپے مالیت کے 70,000 سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی، تعمیراتی صنعت پر 7.3 ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور 12 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں