وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات، ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، ملکی سلامتی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملکی کی سلامتی اور امن وامان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشہ ورانہ تیاری اور دہشتگرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملک عارف علوی نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close