عدم اعتماد کا معاملہ، ایم کیو ایم پلٹا کھا گئی، اپوزیشن کے ایجنڈے سے لاعلمی کا اظہار

کراچی (پی این آئی) سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کی قیادت سے ملاقات کے باوجود پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر پلٹا کھا گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما وسیم اختر نے اپوزیشن قیادت سے سوال پوچھ لیا۔ پروگرام کے اینکر نے وسیم اختر سے استفسار کیا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کیا کرنا چاہتی ہے؟

اس کے جواب میں وسیم اختر نے اپوزیشن کے ایجنڈے اور حکمت عملی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جو کچھ بھی کرنے جارہی ہے وہ کم از کم عوام اور اپنے اتحادیوں کے سامنے تو رکھ دے۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ نہیں پتا کہ اپوزیشن کیا کرنے جارہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close