حلوائی کی دکان نانا جی کی فاتحہ، گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر باقر رضا کو قومی خزانے سے ماہانہ ملنے والی تنخواہ سے متعلق دستاویزات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے، جس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ، اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہے،

انکے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں، 600 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔ اسٹیٹ بینک گورنر کی بجلی، گیس، پانی اور جنیریٹر کے اخراجات فراہم کرتا ہے ، بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے ۔ مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک 4 ملازمین رکھ سکتے ہیں، ہر ملازم کی تنخواہ 18 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق رضا باقر کو 24 گھنٹے سیکورٹی، سیکورٹی گارڈز کی سہولت حاصل ہے ، مکمل علاج کی سہولت حاصل ہے،

ہر ماہ تین دن چھٹی کی سہولت حاصل ہے، گریجوٹی ایک ماہ کی تنخواہ سالانہ ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو ٹرانسفر کے لیے خاندان سمیت ائیر ٹکٹ اور سامان منتقلی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کو کلب کی ماہانہ چارجز سمیت سہولت حاصل ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close