لاہور (پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سربراہی اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور اس سلسلے میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔
حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کیلئے وفد بنا دیا ہے، تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، اگر نمبر پورے نہ ہوئے تو پھر ساتھ بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، ان کا ہدف ایک ہی ہے، دو محاذوں پر جنگ لڑنا دانش مندی نہیں ہے، پہلے کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھا اب ان کے ہاتھ سے کھیل نکل چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں