پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیار یاں ،وزیراعظم عمران خان کے دورہ پاکستان کی دعوت پر شہزاد چارلس نے کیا جواب دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیاریوں کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہزادہ چارلس سے ملاقات کی اور انھیں وزیراعظم کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچا یا جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں،

پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا کے دورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں رواں سال آپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں کے لیے کارگر ثابت ہوگا۔ شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری کا دورہ پاکستان کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ چارلس نے افغانستان سے

برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کے محفوظ انخلاء پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ چارلس نے کہا پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ پرنس آف ویلز نے خطہ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ شہزادہ چارلس کی وزیراعظم عمران خان کی موحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں عالمی امور پرپاکستان کے مثبت کردار کو پزیرائی ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close