اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اپنی کور ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اس مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنی کابینہ میں شامل درجنوں وزراء میں سے 10 بہترین وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم نے وفاقی ملازمین کی بھی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آج کی تقریب میں وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔ ابھی تک اس تقریب کے انعقاد کا کوئی سرکاری اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے تقریب آج وزیراعظم آفس میں ہوگی جس میں وزراء اور وزارتوں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا ہے البتہ کئی وزراء یہ جاننے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ شاندار کارکردگی کی فہرست میں ان کا نام شامل ہے کہ نہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں