وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف نوشکی پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی )وزیرِاعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے علاقے نوشکی پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے علاقے نوشکی پہنچ گئے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرداخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ نوشکی کے دورے پر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم کو نوشکی میں اہم آپریشنل بریفنگز دی جائیں گی، وہ نوشکی میں فوجی جوانوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی نوشکی پہنچ گئے،آرمی چیف پورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close