اسلا م آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے تمام رہنمائوں کو ہدایات کر دیں کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پوری طاقت کیساتھ میدان میں اترے گی ، پی ٹی آئی اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ختم ہو گیا وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں کو عوام کیساتھ رابطے اور مہم کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کا
کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس وقت ملک کی مقبول جماعت ہے اور عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج اور کھاد پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ کسان کارڈ کی بدولت سبسڈی کا اصل فائدہ کسان کو ملنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار
بڑھانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھا کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنائے جایئں اور تمام شراکت داروں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کپاس کے معیاری بیج کی پیداوار کو جلد ممکن بنانے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی کے قیام کی منظوریدی گئی۔اجلاس میں پاکستان کاٹن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری بھی دیدی گئی۔ اتھارٹی معیاری بیج کی فراہمی، مانیٹرنگ اور پیداوار بڑھانے کے لیے تحقیق کرے گی جبکہ کپاس اگانے
والے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اس وقت 4.17ملین ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے۔ کھاد پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر 15.5 ارب روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق فارمرز فورم کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کر رہے ہیں۔ اس فورم کا مقصد پالیسی امور میں کسانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا اور ان کے مسائل جلد حل کرنا ہیں۔وزیر اعظم نے قومی کپاس کانفرنس منعقد کرانے کی منظوری بھی دی اور وزارت صنعت کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ڈی اے پی کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے پلانٹس لگانے کے لیے فیزیبیلٹی مرتب کی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر زراعت پنجاب سیدحسین جہانیاں اور سینئر حکام شریک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں