آج وفاقی کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیاگیا ہے۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔۔ وفاقی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئےسربکف ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close