پولیس موبائل پر بم سے حملہ

کوٹ اعظم (پی این آئی) خیبر پختون خوا کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں پولیس موبائل پر رات گئے نامعلوم افراد نے بم سے حملہ کر دیا۔
بم پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ضلع ٹانک کے ڈی پی او ٹانک وقار احمد کے مطابق گزشتہ رات تھانہ گومل بازار کے علاقے کوٹ اعظم کے قریب نامعلوم افراد نے معمول کے گشت پر جانے والی پولیس کی موبائل پر بم سے حملہ کر دیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ بم کے حملے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈی پی او ٹانک وقار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک حملہ آوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close