کھاد اور ڈی اے پی مہنگی، کسان اتحاد نے 14 فروری سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی)  کھاد اور ڈی اے پی کی مہنگائی کے خلاف پاکستان کسان اتحادنے 14 فروری سے ملک گیر کسان احتجاج کا اعلان کردیاہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا کہ گندم کی کاشت کے لیے کھاد نہیں ملی اور اب حکومت نے منی بجٹ میں زرعی اشیا پر نئے ٹیکس لگا دیے ہیں، کسان اتنے پریشان ہیں کہ ان کے بچے اسکول نہیں جاسکتے، اس لیے بچوں کے ساتھ احتجاج کریں گے۔

خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ کھاد اور ڈی اے پی کی کمی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی آئے گی اور اس سال بھی گندم درآمد کرنا پڑے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close