وزیراعظم عمران خان کل کس ملک کے دورے پر روانہ ہونگے ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان (آج) جمعرات3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران سی پیک سمیت تجارتی

اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائیگی جب کہ چین میں قیام کے دوران ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی امورپربھی پرتبادلہ خیال ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کادورہ پاک چین سفارتی تعلقات کیقیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا، وزیراعظم کے دورے میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین کی کاروباری شخصیات اورسرکردہ تھنک ٹینکس سیخطاب کریں گے جب کہ چین میں تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close