جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) جسٹس عمر عطا بندیال نے بطور چیف جسٹس پاکستان عہدے کاحلف اٹھالیا ہے۔ جبکہ جسٹس گلزار احمد اپنے منصب کی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ آج صبح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان اور سینئر حکام موجود تھے۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close