سندھ میں بلدیاتی اختیارات، سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے درخواست پر فیصلہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ میں بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے عدالت عظمیٰ میں اپنے منصب کے آخری روز یہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عمل درآمد کرنا بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات ہیں۔سندھ حکومت با اختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے لیکن بلدیاتی حکومت کے تحت کوئی نیا منصوبہ صوبائی حکومت شروع نہیں کر سکتی،

سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2020ء کو بلدیاتی اختیارات کے حصول کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بلدیاتی اختیارات کے لیے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست الگ رکھ کر ایم کیو ایم کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج چیف جسٹس مسٹر جسٹس گلزار احمد نے عدالت میں پڑھ کر سنایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close