سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتنے اہم ایجنڈا کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، ملکی سطح کے اہم معاملے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن نہیں لیا گیا، بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا، کمیٹیاں اس لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہاں بحث ہو، رات کے وقت ایجنڈا پرلانا مناسب نہیں تھا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ

چیئرمین اور اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں، وہ ہاؤس کی نمائندگی کرتےہیں،حکومت کی نہیں لہٰذا چیئرمین اور اسپیکر کا کردار غیرجانبدار ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے نہیں، 27 جنوری کوا یجنڈا میرے اسٹاف کو رات 11:50 اورمیرے گھر پر ایک بجے پہنچا۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بل پر ووٹنگ پر 30 منٹ کے لیے چیئرمین نے اجلاس ملتوی کیا، آپ نے حکومت کو سہولت دی اپوزیشن کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنااستعفیٰ پارٹی کو دے دیا ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرنہیں رہنا چاہتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close