وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کی جگہ نیا مشیرِ احتساب تعینات کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو نیا مشیر احتساب تعینات کردیا۔ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انہیں مشیر داخلہ و احتساب مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سابق مشیر شہزاد اکبر کی جگہ پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے جس کے باعث انہیں استعفیٰ دینے کا کہا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close