ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہےوہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اسلام ااباد میں صحت کارڈ اجراء کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہے وہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے صحت کارڈ کا بہت بڑا اقدام اٹھایا ہے، ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ ہو گا،

صحت کارڈ پر سرکاری اسپتال کے علاوہ پرائیویٹ اسپتال میں بھی علاج کرایا جا سکتا ہے۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ کے صحت کے نظام نے متاثر کیا، برطانیہ کا ہیلتھ سسٹم دنیا میں سب سے اچھا سسٹم ہے لیکن جو ہم کرنے جا رہے ہیں ایسا پروگرام دنیا میں شاید ہی کہیں ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close