پاکستان کا صحت کارڈ دنیا کے ہیلتھ سسٹم سے ایک قدم آگے نکل گیا ، ہیلتھ کارڈ کے بعد لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں بھی سہولیات دیں گے، وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان قومی صحت کارڈاجرا کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، سارا خاندان علاج کیلئے باہر بیٹھا ہے، پاکستان کا صحت کارڈ دنیا کے ہیلتھ سسٹم سے ایک قدم آگے نکل گیا،ہم پوری دنیا کے لیے مثال بنیں گے کہ اصل میں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے،کوئی بھی خاندان نہ صرف سرکاری بلکہ نجی اسپتالوں سے بھی علاج کراسکتا ہے، ہمارے ہاں ہر خاندان کو ہیلتھ کوریج ملے گی، ہم پوری دنیا کے لیے مثال بنیں گے ، پنجاب کے ہرخاندان کے پاس10لاکھ روپیکا ہیلتھ کارڈہوگا،مدینے کی ریاست میں انسانیت اوراحساس تھا،

ہیلتھ کارڈ کے بعد لوگوں کو تعلیم کے شعبے میں بھی سہولیات دیں گے، یونیورسٹیزاورکالجز میں رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ پڑھایا جائے گا۔ بدھ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کا افتتاح کیا گیا صحت کارڈ اسلام آباد ،پنجاب ،آزادجموں وکشمیر ،گلگت بلتستان اور تھرپار کرکے شہری مستفید ہونگے ،قومی صحت کارڈ سے تمام گھرانوں کو دس لاکھ تک صحت کارڈ کی سہولیات مفت فراہم کی جائینگی جبکہ قومی صحت کارڈ سے سرکاری کے ساتھ پینل پر موجود نجی ہسپتالوں سے بھی علاج کی سہولت میسر ہونگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ خدمت بخشی کہ صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کریں صحت کارڈ کے ذریعے سہولتیں فراہم کرنے کا خواب وزیراعظم عمران خان نے دیکھا ہے یہ صحت کارڈ کے پی کے سے شروع ہوکر پنجاب کے تین ڈویژن ڈی جی خان ،ساہیوال اور لاہور ہوتے ہوئے اب راولپنڈی تک پہنچ گئے ہیں

صحت کارڈ کے ذریعے کے اب راولپنڈی کو بھی سہولیات میسر ہونگی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صحت انصاف کارڈ پر چار سو ارب روپے خرچ کرے گی حکومت نے صحت کا بجٹ 2سو فیصد سے زائد بڑھایا ہے یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ انشاء اللہ مارچ کے آخر تک صحت کارڈ فراہم کی جائیں گی صحت کے شعبے میں حکومت پنجاب نے خصوصی توجہ دی ہے اور اب ہم پنجاب کو صحت کے حوالے سے ماڈل صوبہ بنائینگے ہم نے گزشتہ حکومت کی نسبت صحت کا پراجیکٹ 2سو گنا بڑھایا اس میں 8ہسپتال ماں بچہ بنارہے ہیں جبکہ 52ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا ہے صحت کارڈ کے علاوہ 23نئے ہسپتال بھی بنائے جارہے ہیں ،سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں میں برطانیہ کے ہسپتالوں سے بہت متاثر ہوا ہے صحت کارڈ کا اجراء جو ہم کرنے جارہے ہیںشاید اس ملک کی تاریخ میں کسی نے کیا ہو ،صحت کارڈ پر سرکاری ہسپتال کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتال سے بھی علاج کرایا جاسکتا ہے

ہر خاندان کے پاس دس لاکھ روپے تک کا صحت کارڈ ہوگا صحت کارڈ کے ذریعے نجی ہسپتال سے علاج کراسکتا ہے ماضی میں سرکاری ہسپتال علاج معالجے کے سہولیات فراہم کررہے تھے پاکستان میں صرف امیر لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی تھی جبکہ غریبوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اگر کوئی کوشش کرتا تو ہم ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرسکتے تھے ہمارے ملک میں غریب آدمی ٹھوکرے کھاتا رہے دیہاتوںکے ہسپتالوں میں ڈاکٹر نہیں جاتے تھے میانیوالی سے لوگوں کو علاج کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب جانا پڑتا تھا ،آج تک کسی فلاحی ریاست کے بارے میں نہیں سوچا جب میری والدہ کو کینسر ہوا تو پاکستان میں علاج کے لئے جگہ میسر نہیں تھی تو مجھے انہیں برطانیہ لے کے جانا پڑا برطانیہ جا کر مجھے پتہ چلا کہ برطانیہ میں کینسر کا علاج سب سے مہنگا ہے کینسر کا علاج اتنا مہنگا ہے کہ عام آدمی اس سے افورڈ نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی علاج کے لئے باہر جاسکتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا آغاز کرنا پڑا شوکت خانم کینسر ہسپتا ل بنایا کہ کہا گیا ہے کہ مفت علاج پر ہسپتال جلد بند ہوجائے گا

70کروڑروپے سے بننے والا ہسپتال ہر سال غریبوں پر 10ارب روپے خرچ کرتا ہے نبی ؐ نے قانون کی حکمران کی ، قومی کی خدمت عظمت کا راستہ ہے قومی سکیورٹی عوام سے جڑی ہوئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے سے ہے سروے میں آیا تو سردار عثمان بزدار پنجاب کے سب سے زیادہ کامیاب وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے جتنی مہم عثمان بزدار کے خلاف چلی اتنی کسی وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں چلی ،وزیراعلیٰ پنجاب کو غریب عوام کا باخوبی احساس ہے ،پیسے لوٹنے والے علاج کے لئے بیرون ملک چلے جاتے ہے باہر جاکر علاج کرانے والوں کو کیا علم ہے کہ غریب عوام پر کیا گزررہی ہے انشاء اللہ صحت کارڈ آنے سے دیہاتوں میں بھی ہسپتال بنائے جائیںگے نیا پاکستان قومی صحت کے ذریعے اس حوالے سے دیہاتوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیںاس کے ساتھ سکولوں اور تعلیم پر بھی بھر پور توجہ دینگے انشاء اللہ ہم دنیا میں ایک مثال بنیں گے اور واضح کرینگے کہ اصل میں ڈویلپمنٹ اسٹیٹ کیا ہوتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close