برطانیہ کو آزاد کرنے اعلان کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) برطانوی حکومت نے ویکسین شدہ افراد کے لیے سفر سے قبل کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کو ٹریول انڈسٹری نے معمول کی طرف بڑا قدم قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے یہ دکھانے کے لیے کہ یہ ملک کاروبار اور مسافروں کا خیر مقدم کرتا ہے، آپ رد و بدل دیکھیں گے تاکہ آنے والے افراد کو ویکسین لگنے کی صورت میں ٹیسٹ نہ کروانا پڑے۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کا کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد کے لیے ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم ہونے کا اطلاق 11 فروری سے ہوگا، جس وقت سکول کے بچوں کی مڈ ٹرم کی چھٹیوں کا آغاز ہوتا ہے۔گرانٹ شاپس کا کہنا ہے کہ ’ویکسین شدہ مسافروں کے لیے بارڈر ٹیسٹنگ کی اب ضرورت نہیں ہے۔آج ہم برطانیہ کو آزاد کر رہے ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں سے سفر و سیاحت کی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، جو برطانیہ کو بین الاقوامی سفر کے لیے کھول دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں