اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان آرمی کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا، گلوبل فائر پاور انڈیکس نے نئی درجہ بندی جاری کی ہے جس میں پاکستان آرمی کی ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور اب اس کی مسلح افواج دنیا کی 9 ویں طاقتور ترین افواج بن گئی ہیں۔2022ء کی درجہ بند ی میں پاکستان نے برازیل کو دسویں نمبر پر دھکیلتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کر لی ہے،
اس طرح پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی نویں طاقتور ترین افواج بن گئی ہیں۔ امریکہ دنیا کا پہلا طاقتور ترین ملک ہے جبکہ روس دوسرے نمبر پر براجمان ہے،چین کا تیسرا نمبر ہے اور بھارت چوتھا طاقتور ترین ملک ہے۔ پاکستان نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں