اسلام آباد ضلع کچہری، کورونا نے طوفان برپا کر دیا، 15 جج اور 58 عدالتی اہلکار کورونا پازیٹو،عدالتیں بند کر دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وباء نے اسلام آباد کی ضلع کچہری میں طوفان برپا کر دیا ہے اور ججوںسمیت عدالتی اہلکاروں کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلع کچہری میں 15 ججز اور عدالتوں کے 58 اہلکارکورونا میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق 15 ججز کے علاوہ دیگر 58 عدالتی اہلکار کے کورونا کا شکار ہوجانے کے بعد عدالتیں آج کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکار کا کورونا مثبت آیا ، جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز 29 اہلکار کورونا کا شکارہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 678 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 814 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 93 فیصد پر آ گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close