یس ایل 7 پر کورونا کے سائے، کھلاڑیوں کے اہلخانہ، گراؤنڈ اسٹاف اور پی ایس ایل ا فسران اور بھی کورونا کے شکار

کراچی (پی این آئی) کورونا وباء کا بڑہتا ہوا دباؤ پی سی بی حکام کے لیے سر درد بنا ہوا ہے اور وہ کسی بھی طرح اس کوشش میں ہیں کہ بین الاقوامی ایونٹ منعقد کرایا جا سکے۔ پی سی بی کے ذرائے کے مطابق کورونا وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کا پی ایس ایل سے وابستہ افراد میں دن بدن اضافہ پریشان کن ہے۔ کورونا کیسز کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی پاکستان آنے سے قبل کورونا کا شکار تھے اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔اور اب کہا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 7کو بچانے کے لئے اب 20 میں سے 12 صحت مند کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع ہوسکے گا، کورونا کیسز کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں ببل بنایا جارہا ہے جبکہ پہلی بار گراؤنڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گراؤنڈ اسٹاف کے لیے کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو ببل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔کورونا سے بچنے کے لیےپی سی بی افسران آپس میں میل ملاپ سے گریز کر رہے ہیں اور زیادہ تر میٹنگ آن لائن کی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close