کشمیریوں پر مظالم، برطانوی قانونی فرم نے لندن میٹرو پولیٹن پولیس کو درخواست دے کر بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں اسٹوک وائٹ نامی قانونی فرم نے لندن میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم یونٹ میں درخواست جمع کراتے ہوئے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ قانونی فرم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ دونوں افراد کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی قانونی فرم کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے،

مقبوضہ کشمیر میں سماجی کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں پر تشدد، ان کے اغوا اور قتل کے پیچھے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کا ہاتھ ہے۔بتایا گیا ہے کہ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے جنگی جرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں بھارتی حکومت کے سینئر افسران بھی نامزد ہیں۔ 2020ء اور2021ء کے درمیان پیش آنے والے واقعات سے متعلق 2 ہزار سے زائد شہادتیں بھی پیش کردی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں